انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر خودکش حملوں میں 2 افراد ہلاک 14 زخمی
گرجا گھر میں داخل ہونے سے روکنے پر حملہ آورون نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس
انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں 3 گرجاگھروں پر خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک
پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔