سروسزاسپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت
ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے، ایم ایس سروسز
اے ایم ایس ڈاکٹر حسن علی کی سروسز اسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سروسز سپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایم ایس ڈاکٹر حسن علی کی اسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایم ایس سروسز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے، وہ اپنا علاج اسپتال میں ہی کر رہے تھے اور اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھے۔
ایم ایس سروسز کے مطابق ڈاکٹر حسن کو ٹائیفیڈ کی علامات تھیں، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا، گزشتہ رات بھی ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ہاسٹل کے کمرے میں ہی ڈرپ لگائی گئی، جب کہ ایک ڈسپنسر ادویات لگانے اور ان کی خدمت کے لئے رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔
ایم ایس سروسز نے بتایا کہ ڈاکٹر حسن صبح کمرے میں مردہ پائے گئے، جس کی اطلاع پولیس کے علاوہ لواحقین کو بھی دی گئی، لواحقین ان کی لاش آبائی گاؤں فیصل آباد لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔