سابق ماڈل زینب قیوم کا فیشن کے نام پرعجیب وغریب ٹرینڈ پر طنز

’اس ماڈل کے جھمکے میرے پورے سوشل سرکل (سماجی حلقے) سے زیادہ بڑے ہیں‘


ویب ڈیسک March 28, 2021
فیشن کے نام پر عجیب و غریب لباس اور زیورات پہننے کا رواج نیا نہیں فوٹوفائل

DORTMUND: پاکستان کی سابق ماڈل واداکارہ زینب قیوم نے فیشن کے نام پرعجیب وغریب ٹرینڈ اپنانے پر طنز کیا ہے۔

فیشن کے نام پر عجیب و غریب لباس اور زیورات پہننے کا رواج نیا نہیں بلکہ بھارت و پاکستان میں اکثر ماڈلز ایسے ایسے ٹرینڈز اپناتے ہیں کہ آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی مرد ماڈل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے خواتین کی طرح نہ صرف لباس زیب تن کیا ہوا تھا بلکہ زیورات پہن کر مکمل دلہن بنا ہوا تھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس کے چہرے پر داڑھی مونچھیں بھی تھیں۔ ایک مرد ماڈل کی خواتین کی طرح تیار ہونے کی تصویر کو بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی۔



فیشن کے نام پر عجیب و غریب روپ دھارنے میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان بھی بہت مقبول ہیں جو اکثر ریمپ پر واک کرتے ہوئے اور مختلف فیشن شوز میں عجیب و غریب حلیہ بنائے ہوئے نظر آتے ہیں۔



اور اب سابق پاکستانی ماڈل زینب قیوم المعروف زی کیو نے ایک ماڈل کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس نے غیر معمولی طور پر بڑے سائز کے جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔ یہ ماڈل پاکستان کی ہے یا بھارت کی یہ تو انہوں نے نہیں بتایا۔ تاہم ماڈل کی تصویر میں موجود کیپشن نہایت دلچسپ ہے۔ کیپشن میں لکھا ہو اہے ''اس ماڈل کے جھمکے میرے پورے سوشل سرکل (سماجی حلقے) سے زیادہ بڑے ہیں۔'' زینب قیوم کی اس پوسٹ پر لوگ مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔



واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں