قومی فٹبال پر قبضے کی جنگ ویمن چیمپئن شپ بھی لپیٹ میں آگئی

بعض عناصر کی منفی سرگرمیوں پر فیفا کی جانب سے پاکستان پر 5 برس کی پابندی عائد بھی ہو سکتی ہے، ذرائع


Sports Reporter March 28, 2021
بعض عناصر کی منفی سرگرمیوں پر فیفا کی جانب سے پاکستان پر 5 برس کی پابندی عائد بھی ہو سکتی ہے، ذرائع . فوٹو : فائل

SAN FRANCISCO: فٹبال ہاؤس لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد فیفا کی قائم کردہ نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے کراچی میں جاری 13 ویں قومی ویمن فٹ بال چیمپین شپ منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نارملائزیشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال کی تاریخ کے بدترین واقعے کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے راست اقدام کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم فیفا نے کمیٹی کی استدعا قبول کرتے ہوئے فوری طور پر کوئی ایکشن لینے سے اجتناب برتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے منفی سرگرمیوں پر فیفا کی جانب سے پاکستان پر پانچ برس کی پابندی عائد بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر ہونے کے دعویدار سید اشفاق حسین شاہ نے قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آرگنآئزنگ کمیٹی قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں ؛پاکستان میں فٹبال کا کھیل ٹھوکریں کھانے لگا

خادم علی شاہ کو آرگنآئزنگ سیکریٹری اور راحیلہ زرمین کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے، پیر کو کے پی ٹی اسپورٹس اسٹیڈیم پر اجلاس میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے معاملات پر غور ہوگا۔

دریں اثناء قومی ویمن چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلہ میں رسائی پانے والی ٹیموں نے ایونٹ کی سرکاری حیثیت ختم ہو جانے کے باوجود تحفظات دور کرنے پر شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں