
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کے ہجوم، جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلاوٴ کو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔