زرمبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کمی
بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک کے ذخائر 41 کروڑ 23 لاکھ ڈالر گھٹ گئے
HYDERABAD:
حکومت کی جانب سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ21لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب52کروڑ14لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 8 ارب 4 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4 ارب 80 کروڑ 43لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 41 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 3 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی کی وجوہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی جانے والی بیرونی ادائیگیاں بتائی جاتی ہیں،گزشتہ ہفتے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں16کروڑ ڈالر ادا کئے گئے جس میں 10 کروڑ 90ڈالر لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کی جانے والی 26ویں قسط بھی شامل ہے، گزشتہ ہفتے بیرونی ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل ذرائع سے کوئی انفلوز نہیں ملے۔