کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی پارہ 40 تک جاسکتا ہے

صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 29, 2021
موجودہ صورتحال کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے منگل اوربدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث منگل اوربدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں