پیپلز پارٹی کا عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ

حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، سید حسن مرتضی


ویب ڈیسک March 29, 2021
حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، سید حسن مرتضی

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔

سید حسن مرتضی نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے، اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کےن لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |