
پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ساؤنڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
شکریہ راولپنڈی
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 28, 2021
آج لیاقت باغ میں عوام کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کےجلسہ عام میں شریک ہوئی، اپنی مایوسی کو امید میں بدلا۔ جماعت اسلامی کی عوامی حقوق کےلیے مسلسل جدوجہد اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ عوام اس سے وابستہ ہو رہے ہیں، رجوع کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کے نظم و کارکنان کے لیے شاباش pic.twitter.com/noXtNAkLjd
پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔