کلب کے باہر اجے دیوگن کی پٹائی

چند روز قبل ایک شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن کا راستہ بھی روک لیا تھا

چند روز قبل ایک شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن کا راستہ بھی روک لیا تھا

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ کلب کے باہر اجے دیوگن کی پٹائی کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں چند افراد ایک شخص کو بری طرح پیٹ رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکار اجے دیوگن ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کلب کے باہر ہونے والے جھگڑے میں اجے دیوگن کو بری طرح مارا اور پیٹا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے کسانوں کے احتجاج پر خاموشی اختیار کی اور حکومت کا ساتھ دیا، ویڈیو میں بھارتی اداکار کا چہرہ واضح نہیں تاہم متعدد افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص اجے دیوگن ہے۔

دوسری جانب اجے دیوگن کے ترجمان کے مطابق دہلی میں کلب کے باہر اداکار کے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیو گن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ اجے فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ 14 مہینوں سے نیو دہلی سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹوئٹر پر کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر اجے دیوگن اور ایک صارف کے درمیان نوک جھوک ہوئی تھی جس کے بعد صارف نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن کی کار کا راستہ روکا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صارف کو گرفتار کرلیا تھا۔
Load Next Story