جی ایس پی ملازمتوں کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے گورنر پنجاب

4سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب سے بڑھ کر26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی


APP January 10, 2014
پاکستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

BERLIN: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

آئندہ 4 برسوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب ڈالر سے بڑھ کر 26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جس سے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

 photo 7_zps6ae76faf.jpg

مارگلہ ویو ہائوسنگ اسکیم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلیے ذات ، برادری اور گروہی اختلافات سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنانے اور مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں