جی ایس پی ملازمتوں کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے گورنر پنجاب
4سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب سے بڑھ کر26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی
BERLIN:
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
آئندہ 4 برسوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب ڈالر سے بڑھ کر 26ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جس سے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
مارگلہ ویو ہائوسنگ اسکیم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلیے ذات ، برادری اور گروہی اختلافات سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنانے اور مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے۔