انڈونیشیا کی آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ہلاکتوں کا خدشہ

فیکٹری کے دس ملازمین لاپتہ ہیں جب کہ 950 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 29, 2021
آئل ریفائنری میں آگ بھڑکنے سے پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فوٹو : رائٹرز

انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے جب کہ علاقے سے سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی چند بڑی آئل ریفائنریز میں سے ایک ''بالونگن ریفائنری'' میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Oil refinery fire indonesia 2

ریفائنری میں دھماکے کے بعد بلند ہوتے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ علاقے کے 900 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریفائنری کے اطراف تیل کی بو اور دھوئیں کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں جا سکا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپنی کو مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |