جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوکتا ہوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے عامر خان

میں اپنی بیٹی کو عامر خان کے پاس بھیجوں گی تاکہ وہ بھی نمبر ون بن سکے، پوجا بیدی

میں اپنی بیٹی کو عامر خان کے پاس بھیجوں گی تاکہ وہ بھی نمبر ون بن سکے، پوجا بیدی

QUETTA:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار عامر خان شوٹنگ کے دواران فلم کے سیٹ پر بہت مستی کرتے ہیں اور اکثر اپنی ساتھی فنکاروں کے ساتھ پرینک (مذاق) بھی کرتے ہیں لیکن ان کی ایک عجیب عادت ہے جو وہ کئی عرصہ سے کرتے ہوئے آرہے ہیں۔


فرح خان نے کہا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ''اپنا ہاتھ دکھاو، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے''۔

رپورٹس کے مطابق جب خود اداکار عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ''میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئیں''۔

بالی ووڈ اداکار پوجا بیدی کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ''میں اپنی بیٹی عالیہ سے کہوں گی کہ وہ عامر انکل سے ضرور ملیں تاکہ وہ تمہارے ہاتھ پر ایک بار تھوک دیں اور تم نمبر ون بن جاو''۔
Load Next Story