جامعہ کراچی کوآپریٹو ٹیچر کی اسامی ختم ٹیچنگ اسسٹنٹ متعارف
یونیورسٹی میں گریڈ17کا ٹیچنگ اسسٹنٹ ایم فل ہوگا،گریڈ 18 کے لیکچررکی تعلیمی قابلیت محض ماسٹرہوگی
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ جات میں سینئراساتذہ کی معاونت کے لیے مختص '' کوآپریٹوٹیچرز '' کی اسامیاں ختم کردی ہیں اور کوآپریٹو ٹیچرزکی جگہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کی اسامیاں متعارف کرادی گئی ہیں، ٹیچنگ اسسٹنٹ کے لیے ایم ایس کی شرط بھی عائد کردی ۔
اس سے قبل کوآپریٹوٹیچرزکے لیے درکار قابلیت میں محض ماسٹرز ڈگری لازمی تھی ،اس بات کافیصلہ جامعہ کراچی کی ڈینز کمیٹی کے کچھ روز قبل منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ، قابل ذکر امر یہ ہے کہ جامعہ کراچی سمیت کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں مستقل فیکلٹی میں لیکچررکے گریڈ18کی اسامی کے لیے ایم ایس یاایم فل کی شرط عائد نہیں ہے اورمحض ماسٹرزکی بنیادپرہی لیکچررکاتقررکیاجاتاہے تاہم جزوقتی فیکلٹی میں گریڈ 17کی مساوی ٹیچنگ اسسٹنٹ کی اسامی کے لیے ایم فل کی شرط عائد کی گئی ہے جامعہ کراچی کے ایک سینئر پروفیسر نے'' ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈینز کمیٹی کے منعقدہ اجلا س میں فیصلہ کیاگیاہے کہ جامعہ کراچی آئندہ کوآپریٹو ٹیچرز کی جگہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کا تقررکیاجائے گا اور اس کے لیے صرف اس امیدوارکا انتخاب کیاجائے گا۔
جو جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبے میں پہلے ہی ایم ایس؍پی ایچ ڈی میں انرولڈ ہواور اپنا ایم ایس یاایم فل مکمل کرچکاہے صرف انرولڈ امیدوارکا تقرر کرکے اسے گریڈ 17کے مساوی تنخواہ دی جائے گی جبکہ اس کے تقررکیلیے کوآپریٹووٹیچرزکے تقررکاطریقہ کارہی اپناتے ہوئے اسامی کوشعبہ کے نوٹس بورڈ پر مشتہرکیاجائے گا، مزید براں ٹیچنگ اسسٹنٹ کا تقرر6 ماہ کے لیے کیاجاسکے گا اوراس کا کنٹریکٹ قابل توسیع ہوگا تاہم اس کی حد 3 سال سے زیادہ نہیں ہوگی ، ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیاکہ کسی بھی شعبہ میں آئندہ شعبے میں مختص کل تدریسی اسامیوں کا10 فیصد ریٹائر ٹیچرکا تقرر کیا جاسکے گا ، ریٹائر پروفیسرکی تنخواہ 50 ہزاراورایسوسی ایٹ ریٹائرپروفیسرکی تنخواہ 40 ہزارہوگی ۔