بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورآئل ٹینکر میں تصادم18افراد زخمی

بچہ اور خاتون بھی شامل،4 زخمی تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل، کوچ سوات سے کراچی آرہی تھی


Nama Nigar January 10, 2014
بچہ اور خاتون بھی شامل،4 زخمی تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل، کوچ سوات سے کراچی آرہی تھی. فوٹو: فائل

بھٹ شاہ کھنڈو نیشنل ہائی وے پر سوات سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ گل زمان، خاتون رقیہ سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں صادق پٹھان، محمد شعیب، محمد وارث، محمد خان، اسد اللہ، عظیم خان، تاج محمد اور دیگر شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر بھٹ شاہ اور موٹر وے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو گاڑیوں میں بھٹ شاہ اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنھیں حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔



جبکہ مسافر بے یارو مددگار سڑک پر بیٹھے تھے، جن میں کافی تعداد خواتین کی تھی جو زارو قطار رو رہی تھیں، مقامی افرادکا کہنا تھا کہ حادثہ اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے پیش آیا، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی جگہوں پر سڑک ٹوٹی ہوئی ہے جہاں پر موٹر وے پولیس نے گاڑیوں کی سہولت کے لیے کوئی نشانات نہیں لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں