انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملہ نوبیاہتا جوڑے نے کیا تھا پولیس
چرچ پر حملہ آور جوڑے کا تعلق شدت پسند اسلامی جماعت سے ہے اور دونوں نے 6 ماہ قبل ہی شادی کی تھی
ISLAMABAD:
انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ چرچ کے دروازے پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑانے والی خاتون اور مرد خودکش حملہ آور نے 6 ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز انڈونیشیا میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون خودکش بمبار نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا تھا۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی این اے سے دونوں حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے، جوڑے نے 6 ماہ قبل ہی شادی کی تھی جب کہ لڑکے نے اپنے اہل خانہ کو لکھے خط میں کہا تھا کہ وہ شہید ہونے جا رہا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کا تعلق شدت پسند اسلامی تنظیم '' جے اے ڈی'' سے ہے جس میں کئی اور طلبا بھی شامل ہیں اور ہر ایک کی بم بنانے کی تربیت سے بارودی مواد خریدنے تک الگ الگ ذمہ داریاں ہیں۔
جکارتہ پولیس نے خودکش جوڑے کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور جوڑے کے رشتہ داروں سمیت دوستوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چرچ پر خود کش حملے میں 15 سے افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔