وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو نہ پانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایاشبلی فراز

حماد اظہر کے آنے کے بعد غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، شبلی فراز


ویب ڈیسک March 29, 2021
حماد اظہر کے آنے کے بعد غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، شبلی فراز ۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ مہنگائی کی صورتحال پر قابو نہ پائے جانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی صورتحال پر قابو نہ پانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا، وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی معاشی ٹیم کو حماد اظہر لیڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کے آنے کے بعد غریب آدمی کو ریلیف ملے گا جب کہ وزیراعظم ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔