کراچی لائٹ ہاؤس کے قریب عمارت میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں اور فلیٹس خاکستر

جہانگیر مینشن کی ایک دکان میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا


ویب ڈیسک January 10, 2014
جہانگیر مینشن کی ایک دکان میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لائٹ ہاؤس کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا تاہم آگ کے خوفناک شعلوں نے کئی فلیٹس، دکانوں اور گوداموں کو جلاکر خاکستر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائٹ ہاؤس کے قریب جہانگیر مینشن کی ایک دکان میں تقریبا شام 7 بجے لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی بروقت اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ کی صرف 2 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں تاہم ان کا بھی پانی ختم ہوگیا جس کے بعد آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے پی ٹی فائر بریگیڈ کو بھی مدد کے لیے بلالیا گیا اور یوں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی سے نصف درجن سے زائد فلیٹس اور ایک درجن سے زائد دکانیں وگودام تباہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں