امریکا میں پاکستانی ڈرائیور کے قتل کی ویڈیو وائرل لڑکیوں پر فرد جرم عائد

13 اور 15 سالہ لڑکیوں نے کار چھیننے کے دوران گاڑی دیوار سے ٹکرا کر پاکستانی ڈرائیور کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک March 29, 2021
محمد انور امریکا میں فوڈ ڈلیوری کا کام کیا کرتے تھے، فوٹو : ٹوئٹر

امریکا میں کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت پر کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور محمد انور فوڈ ڈلیوری کے لیے جارہے تھے اس دوران 13 اور 15 سالہ لڑکیوں نے ٹیزر کی مدد سے حملہ کرکے انہیں مفلوج کردیا۔



محمد انوار بے حس و بے حرکت آدھے ڈرائیونگ سیٹ اور آدھے کار سے باہر تھے، نوجوان لڑکیوں نے تیز رفتاری سے کار بھگا دی جو آگے جا کر حادثے کا شکار ہوگئی اور پاکستانی شخص کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا تھا اور آج چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جہاں دونوں پر کار چرانے اور قتل کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ ٹیزر ایسی الیکٹرک ڈیوائس ہوتی ہے جس سے کسی بھی شخص کو مقرر کردہ چند لمحوں کے لیے مفلوج کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں