وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے بلاول

اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


Staff Reporter March 29, 2021
اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ کا عہدہ حفیظ شیخ سے واپس لیے جانے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے حفیظ شیخ کی شکست نے ناممکن بنادیا۔

یہ پڑھیں : حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست اس حکومت کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔