آذر بائیجان سے شکست پر دباؤ کے شکار آرمینیائی وزیرعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان پر آذربائیجان سے جنگ میں شکست کے بعد نئے انتخابات کیلیے شدید عوامی دباؤ تھا

نئے انتخابات میں رواں برس جون میں ہونا تھے، فوٹو : فائل

آذربائیجان سے عبرتناک شکست پر شدید عوامی دباؤ کے شکار آرمینیا کے وزیراعظم نکلول پشینیان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکلول پشینیان نے رواں برس اپریل میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

آرمینیا کے وزیراعظم پر آذربائیجان سے گزشتہ برس اکتوبر میں 6 ماہ کی جنگ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی تھی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔


یہ خبر پڑھیں : آرمینیا کے ہتھیار ڈالنے پر آذربائیجان میں جشن، نگورنو کاراباخ میں روسی فوج تعینات

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک جنگ جاری رہی، عالمی سطح پر نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے جس پر آرمینیا نے قبضہ کیا ہوا تھا تاہم اس علاقے میں آرمینیاؤں کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : آرمینیا اور آذربائیجان کا 'انسان دوستی' کے تحت جنگ بندی کا اعلان

دونوں ممالک کے درمیان خونریز جنگ کا خاتمہ روس کی مداخلت پر ہوا تھا اور انسان دوست امن معاہدے کے تحت نہ صرف آرمینیا نے ہتھیار ڈال دیئے تھے بلکہ آذربائیجان کو کئی علاقے واپس بھی کردیئے تھے۔ اس جنگ میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story