عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور857 روپے کی کمی واقع ہوٸی


Staff Reporter March 29, 2021
پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور857 روپے کی کمی واقع ہوٸی (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1727 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور857 روپے کی کمی واقع ہوٸی۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 105700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 90621 روپے ہوگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165 روپے 98 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں