سرکاری نرخ نامے پر عمل نہ ہوسکامرغی مہنگی بکنے لگی

مرغی سرکاری نرخ سے 100روپے فی کلو زائد تک 340روپے کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔


Business Reporter January 10, 2014
مرغی سرکاری نرخ سے 100روپے فی کلو زائد تک 340روپے کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔۔فوٹو:فائل

کنٹرولر جنرل آف پرائسز کمشنر نے مرغی کے موجودہ نرخ 15جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے 9تا 15 جنوری کے لیے جاری کردہ پرائس لسٹ میں برائیلر مرغی (زندہ) کی قیمت 150 روپے کلو اور برائیلر مرغی کے گوشت (بغیر کلیجی پوٹہ) کی قیمت 240روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن شہر بھر میں کسی ایک دکان پر بھی اس نرخ پر عمل نہیں ہورہا بلکہ مرغی سرکاری نرخ سے 100روپے فی کلو زائد تک 340روپے کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کمشنر کراچی اپنے دفتر میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے کے بجائے بازاروں میں نکل کر حقیقت حال معلوم کرنے کی کوشش کریں بازاروں میں شکایتی مرکز قائم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں