بھارتی کرکٹ ٹیم ڈراپ کیچز کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے لگی

2مواقع گنوانے والے پانڈیا اپنی گیند پر کیچ لینے والے دھون کے شکرگزار۔


Sports Desk March 30, 2021
2مواقع گنوانے والے پانڈیا اپنی گیند پر کیچ لینے والے دھون کے شکرگزار۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم ڈراپ کیچز کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے لگی۔

انگلینڈ سے تیسرے ون ڈے میں بھی اگرچہ اس نے 7 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، البتہ اس دوران 4 کیچز ڈراپ کیے، ان میں سے 2 چانسز تو ہردیک پانڈیا نے ہی ضائع کردیے۔

اہم مواقع پر جب شردل ٹھاکر نے مارک ووڈ اور ناٹاراجن نے سیم کرن کا کیچ ڈراپ کیا تو انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹویٹ کیا کہ 'مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھے بھارتی ٹیم کیلیے اپنی فیلڈنگ اکیڈمی رواں ہفتے دوبارہ نہ کھولنی پڑ جائے'۔

دوسری جانب بین اسٹوکس کا کیچ تھامنے پر ہردیک پانڈیا نے شیکھر دھون کا نیچے جھک کر شکریہ ادا کیا، اسٹوکس 15 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب پانڈیا نے ان کا کیچ ڈراپ کیا، انگلش بیٹسمین کا زیادہ خطرناک ہونے سے قبل ہی شیکھر دھون نے کیچ تھام لیاجس پر پانڈیا نے سکھ کا سانس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں