ٹیسٹ پلیئرز ملک میں ہی صلاحیتیں نکھاریں گے

کیمپ کااپریل کے دوسرے ہفتے سے آغاز، تاخیرسے21تاریخ کوروانگی ہوگی۔


Express News/Sports Desk March 30, 2021
کمزور حریف کیخلاف بعض نئے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے پر غور جاریفوٹو: فائل

ٹیسٹ اسپیشلسٹ مزید چند دن ملک میں ہی صلاحیتیں نکھاریں گے۔

زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان میں موجود کرکٹرز کی روانگی کا نیا پلان ترتیب دے دیا گیا،اب قومی کرکٹرز21اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے، بائیوسکیور ببل میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے کے بجائے دوسرے سے ہوگا۔

شیڈول کے اعلان سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے والے کرکٹرز کی روانگی 12 اپریل کو طے تھی، دونوں بورڈز کی جانب سے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کیاگیا، جس کے تحت پہلا ٹیسٹ 29 اپریل کو شروع ہوگا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 7 مئی کا دن مختص کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 21،23 اور25 مارچ کو ٹوئنٹی 20میچز بھی ہوں گے، مکمل سیریز کی میزبانی ہرارے اسپورٹس کلب کرے گا،ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور دیگر اسٹاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے بعض کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہے، باقاعدہ کیمپ لگنے پر دیگر ارکان بھی 9 اپریل سے ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی پریکٹس کریں گے۔

کمزور حریف کیخلاف سیریز میں ٹیم مینجمنٹ بعض نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کر رہی ہے،اسکواڈ میں بابر اعظم، عمران بٹ، عابد علی، عبداللہ شفیق،اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل،فہیم اشرف، محمد نواز،حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی،شاہ نواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں،ان میں سے بعض نوجوانوں کی قسمت چمک سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |