بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں سونیا گاندھی کے مندر کی تعمیر

مندر میں سونیا گاندھی کا 9 فٹ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا،سابق وزیر


Online January 10, 2014
مندر میں سونیا گاندھی کا 9 فٹ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا،سابق وزیر۔ فوٹو : فائل

بھارت کی جنوبی ریاست اندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کی مورتی والے ایک مندر کی تعمیر ہو رہی ہے اس مندرکی تعمیر سونیا گاندھی کے مداحوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سابق وزیر پی شنکر رائو نے بتایا کہ اس مندر میں سونیا گاندھی کا 9 فٹ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا جوسونیا گاندھی کے لیے ان کے لیے اظہار عقیدت کا مظہر ہوگا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی سیاست دان کے لیے اس ریاست میں مندرتعمیر کیا گیا ہواس سے قبل اندھرا پردیش میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور سیاست میں آنے والے معروف اداکار این ٹی راما رائو کے مندر تعمیرکیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں