بچوں کی حوالگی وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست حقائق کے منافی قرار

دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، درخواست


ویب ڈیسک March 30, 2021
وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا فوٹوفائل

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے ان کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک کی درخواست پر سماعت کی۔

اسد خٹک نے درخواست میں کہا دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا اسد خٹک پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

دوسری جانب وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اسد خٹک کی درخواست خارج کی جائے۔

وزارت خارجہ نے عدالت میں اسد خٹک کی درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے کہا اسد خٹک نے حقائق چھاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ درخواست دائر کی، وینا ملک نے نادرا کی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی۔ راولپنڈی کی عدالت سے جاری کردہ بچوں کی گارڈینشپ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا، پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کروانے پر ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کی۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |