پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز کردیا 

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا


Sports Reporter March 30, 2021
پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا

پاکستان اور بھارت میں عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا ایک بارپھر آغاز کردیا۔

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے طے ہے۔

چار اپریل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو بہترین ٹیموں کا فائنل آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں