لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام


Staff Reporter March 30, 2021
استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام

مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کے مقدمات میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا۔ عدالت نے عدم ثبوت پر عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو گواہوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا، ملزمان کیخلاف اگر دوسرے مقدمات نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف 2012 میں کلری میں جلاؤ گھیراؤ اور کلاکوٹ میں تھانے پر حملے کے مقدمات درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔