ایبٹ آباد میں حملہ آور چیتے کو مقامی نوجوان نے مار ڈالا

55 سالہ رحیم داد کو زخمی حالت میں سول اسپتال مری منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک March 30, 2021
55 سالہ رحیم داد کو زخمی حالت میں سول اسپتال مری منتقل کردیا گیا

ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں چیتے کے حملے سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔

سرکل بکوٹ کے علاقے یو سی پلک کے گاوں ملکوٹ میں چیتے نے دن کے وقت بزرگ شخص پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ رحیم داد شدید زخمی ہوگئے تاہم موقع پر ہی موجود مقامی نوجوان نے بزرگ کی جان بچائی اور اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال مری منتقل کردیا۔

ایوبیہ ہی کے مقامی نوجوان نے بزرگ شہری کو بچانے کے بعد دیگر مقامی دوستوں کی مدد سے چیتے کو بھی جان سے ماردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔