راولپنڈی میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج

ملزم کوسخت سزا دلوانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کے جائیں گے


ویب ڈیسک March 30, 2021
تیمورحسن میرے 6 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کراپنے گھرلے گیا  جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعی

مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف والد منصور نوشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی کے بیان کے مطابق تیمورحسن میرے 6 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کراپنے گھرلے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔