
حکومتی ترجمان سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم عمران خان صحت مند ہیں، ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔صحتیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ سرکاری کام شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 20 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
Alhamdulillah, Prime Minister Imran Khan has fully recovered. He has
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2021
resumed work gradually & started building up his work routine as per doctors' instructions keeping in view national & intl guidelines. May ALLAH grant health to all. Ameen. Take care of urself & others #StaySafe
دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا وباء کا شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو آئسولیشن کے دوران وقت گزارنے کے مشورے دیے۔ وزیراعظم نے صدر سے کہا سوپ پیئیں، آرام کریں اور نیند پوری کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔