عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر 

ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک March 30, 2021
ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں استدعا

عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شرقی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے ایس ایچ او کے خلاف عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔

درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26 مارچ کو عدالت نے ایس ایچ او کو منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں