کورونا کی بگڑتی صورت حال وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ملک بھر کی کورونا کی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے


ویب ڈیسک March 30, 2021
کورونا کی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا(فوٹو،فائل)

LONDON: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ 19 کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کل (بدھ کو) دن پونے دو بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر کی کورونا صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیے گئے کل کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی تسیری لہر کی ہلاکت خیزی بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: 11 اپریل تک کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اس سے قبل بھی این سی او سی کی ہدایات کے مطابق متعدد اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کی بندش ، کاروباری اوقات میں کمی اور شادی کی تقریبات پر پابندی کے اقدامات کیے جاچکے ہیں جب کہ وزیر اعظم کورونا کی تیسری لہر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں عندیہ دے چکے ہیں کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں