سریاب روڈ میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل

پولیس نے علاقے كی ناكہ بندی كر كے ملزمان كی تلاش شروع کردی

پولیس نے علاقے كی ناكہ بندی كر كے ملزمان كی تلاش شروع کردی . فوٹو : فائل

سریاب روڈ كے قریب ایک گھر میں نا معلوم افراد كی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس كے مطابق كوئٹہ كے علاقے سریاب روڈ كے قریب واقع ایک گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ كر كے باپ اور بیٹے كو قتل كردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں كامیاب ہوگئے۔


واقعے کے بعد پولیس اور ایدھی كواطلاع دی گئی جنہوں نے جائے وقوع پر پہنچ كر لاشوں كوفوری طورپر سول اسپتال منتقل كر دیا جہاں ضرروری كارروائی كے بعد لاشوں كو ورثاكے حوالے كردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے كی ناكہ بندی كر كے ملزمان كی تلاش شروع کردی۔

 
Load Next Story