اسلام آباد میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 121 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی


شبیر حسین March 30, 2021
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 121 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی(فوٹو، انٹرنیٹ)

کورونا وائرس سے کم عمر بچے بھی محفوظ نہیں اور وفاقی دارالحکومت میں میں پیدائش سے 10 سال تک کے پانچ ہزار سے زائد بچے وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

وبائی مرض نے بڑوں اور بزرگوں کے ساتھ کم عمر بچوں کو بھی بری طرح متاثر کررکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب پیدائش سے 10 سال تک کے 5618 بچے کورونا سے متاثر ہوچکے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 121 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ پمز میں اس وقت 2 کم سن بچے کورونا کے باعث داخل ہیں جن میں سے ایک کی عمر 7 دن اور ایک کی 3 ماہ ہیں۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے ذریعے ہی بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ ماں، بہنیں یا آیا وغیرہ بچوں کو پیار سے چومنے اور ہاتھوں کو دھوئے بغیر دودھ پلانے سے پرہیز کرے۔ بچوں کو بلاوجہ گھر سے باہر کھیل کود اور دوستوں سے ملنے جلنے سے روکا جائے۔سماجی فاصلوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے زریعے ہی بچوں کو کورونا سے محفوظ بنایاجاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں