کچرا چننے والے لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالے ملزم کی شہریوں نے درگت بنادی

علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا


Staff Reporter March 30, 2021
علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ فوٹو : فائل

سچل کے علاقے میں کچرا چننے والے نو عمر لڑکے کو بدفعلی کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم کو علاقہ مکینوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

سچل پولیس کے مطابق 10 سالہ جنت گل کو چنگچی رکشے میں سوتا دیکھ کر ایک شخص اسے اٹھا کر جھاڑیوں میں لے جا کر بدفعلی کرنے کی کو شش کرنے لگا جس پر نو عمر لڑکے نے چیخ و پکار شروع کردی۔

اس دوران علاقہ مکین جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے اور ملزم کا اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں