
سچل پولیس کے مطابق 10 سالہ جنت گل کو چنگچی رکشے میں سوتا دیکھ کر ایک شخص اسے اٹھا کر جھاڑیوں میں لے جا کر بدفعلی کرنے کی کو شش کرنے لگا جس پر نو عمر لڑکے نے چیخ و پکار شروع کردی۔
اس دوران علاقہ مکین جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے اور ملزم کا اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔