پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے آرمی چیف

چینی سفیر کی آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات ، علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال


ویب ڈیسک March 30, 2021
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات میں ڈٰی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہے۔(فوٹو، فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیومیں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پربھی بات چیت کی گئی. چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہد میں چین کے تعاون پر اظہارتشکر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر نے کہا کہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے. ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس موقعے پرموجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں