ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

رقم پاکستان میں کلین انرجی کے فروغ کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی، اعلامیہ


Business Reporter March 30, 2021
رقم پاکستان میں کلین انرجی کے فروغ کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی، اعلامیہ . فوٹو: فائل

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بعد اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرضہ جاری کرنے منظوری دے دی۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کی جانے والی قرضے کی رقم پاکستان میں کلین انرجی کے فروغ کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی امداد سے 300 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں