جیوگروپ کی جانب سے عدالت سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیاجارہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ نے کبھی بھی آڈٹ کرانے سے انکار نہیں کیا،وضاحتی بیان


Numainda Express January 10, 2014
اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ نے کبھی بھی آڈٹ کرانے سے انکار نہیں کیا،وضاحتی بیان۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کہاہے کہ ''جیو گروپ ''نے اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف بددیانتی اختیارکرتے ہوئے منفی اورغلط پروپیگنڈا کرکے بے بنیاداورمن گھڑت موادشائع اور نشرکیا جوبالکل خلاف حقائق ہے۔

جمعرات کی رات رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ کے دستخطوں سے جاری شدہ وضاحتی بیان میں مذید کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ نے کبھی بھی آڈٹ کرانے سے انکار نہیں کیابلکہ اس مقصد کیلیے ڈائریکٹرجنرل آڈٹ کوباقاعدہ خط لکھاگیاکہ وہ اسلام آبادہائی کورٹ کے مالی اخراجات کاآڈٹ کریں۔

جس پرآڈیٹرجنرل کی جانب سے جوابی خط موصول ہواکہ آڈیٹرجنرل کااسٹاف سالانہ آڈٹ رپورٹ2013-14 کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہے اس لیے آڈیٹرجنرل اسلام آباد ہائی کورٹ کومروجہ طریقہ کارکے تحت آڈٹ کرنے کے وقت سے آگاہ کریگا۔ لہٰذایہ بالکل غلط اور بے بنیادہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کسی بھی بیرونی فرم سے آڈٹ کرانے سے ہچکچارہاہے۔ اس لیے جیو گروپ کی جانب سے اسلام آبادہائی کورٹ کیخلاف پروپیگنڈا بددیانتی پرمبنی ہے جس کی پرزورمذمت کی جاتی ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ کی انتظامیہ قانونی ایکشن لینے کاحق محفوظ رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں