چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دو کھیپ کل اور پرسوں پاکستان پہنچیں گی


سائنو فام ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز کل جب کہ مزید 5 لاکھ ڈوزز یکم اپریل کو پہنچیں گی (فوٹو : فائل)
حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق سائنو فام ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز کل پاکستان پہنچیں گی جب کہ مزید 5 لاکھ ڈوزز یکم اپریل کو پہنچیں گی۔
حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔