گورنر نے شہید چوہدری محمد اسلم کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کردی

چوہدری محمد اسلم نے بہادری اور جواں مردی کی زندگی گزاری اور دلیرانہ شہادت حاصل کی،عشرت العبادخان


Staff Reporter January 10, 2014
چوہدری محمد اسلم نے بہادری اور جواں مردی کی زندگی گزاری اور دلیرانہ شہادت حاصل کی،عشرت العبادخان۔فوٹو:فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہیدایس پی چوہدری محمد اسلم کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کی ہے اس سے قبل بھی گورنر سندھ کی سفارش پر انھیں23 مارچ 2012 کو بہادری کا مظاہر کرنے پر تمغہ شجاعت دیا گیا تھا ۔

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اسلم نے بہادری اور جواں مردی کی زندگی گزاری اور دلیرانہ شہادت حاصل کی،انھوں نے کہا کہ شہید چوہدری محمد اسلم ایک ذہین ،بہادراور فرض شناس افسر تھے جنھوں نے کسی بھی دھمکی کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیئے ،انھوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم نے جام شہادت نوش کرلی لیکن وطن عزیز کی حفاظت پر کسی کو بھی ترجیح نہ دی ان کا کردار جوانوں کیلیے مشعل راہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم کی شہادت سے پولیس افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں دہشت گرد وں کے خلاف پوری یکسوئی سے کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں