عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل

رجسٹرار آفس نے کیس 26 اپریل کوسماعت کے لیے مقررکردیا ہے


ویب ڈیسک March 31, 2021
سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے

BAHAWALPUR: عورت مارچ آرگنائزرز کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف کارروائی کے لیے دائردرخواست پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے جب کہ ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس 26 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

شہدا فاوٴنڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عورت مارچ اور ویلنٹائنز ڈے جیسے دیگر ایونٹس پرپابندی کے احکامات جاری کیے جائیں، کیا پاکستان میں خواتین کو قانونی حقوق حاصل نہیں؟ غور کے لیے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے اورغیرملکی این جی اوز اور پاکستانی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نئے بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں