پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کیا


ویب ڈیسک March 31, 2021
سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔

لاہور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایا گیا موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔

سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئرپورٹ سی او او نے کہا کہ پشاور: یہ پہلا موقع نہیں کے سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں