یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اسد عمر

وزیراعظم کی ساری جدو جہد نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے ہے، اسد عمر

 50 ہزارنوجوانوں تک پہنچنا کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی ہے، اسد عمر: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ساری جدوجہد نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے ہے، یوتھ کے لیے قرضہ جات کی فراہمی کا طریقہ کارانتہائی شفاف اورمیرٹ کی بنیاد پرکیا گیا ہے، 50 ہزارنوجوانوں تک پہنچنا کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی ہے، یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


اسد عمرنے کہا کہ نوجوان ہمارے ساتھ مل کروہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جوان کی ضرورت ہوگی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، عمل درآمد ، مانٹیرنگ پالیسی میں نوجوانوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔

یوتھ کی شمولیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، عثمان ڈار یوتھ کے پروگرام کو لے کرانتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔
Load Next Story