عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ نہ کرنے پر ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔

ISLAMABAD:
عورت مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مقامی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ابرار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست

تھانہ شرقی کے ایس ایچ او نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابھی تک مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

درخواست گزار وکیل نے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے کل ایس ایچ کو طلب کرلیا۔
Load Next Story