عالمی ادارہ صحت سمیت 14 ممالک نے کورونا تفتیشی رپورٹ کو نامکمل قرار دیدیا

14 عالمی ماہرین کی ٹیم نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق ریسرچ کے لیے چین کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کی تھی


ویب ڈیسک March 31, 2021
عالمی ادارہ صحت کی ماہرین کی ٹیم نے ووہان کا دورہ کرکے رپورٹ مرتب کی تھی، فوٹو: فائل

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس اور 14 ممالک نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے اپنے ہی ادارے کی کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقی رپورٹ کے ایک نکتے پر مزید ریسرچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا چمگادڑ سے انسانوں میں کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل ہوا، عالمی ادارہ صحت

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے رپورٹ سے متعلق کہا کہ کورونا وائرس کی لیبارٹری میں پیدائش سے متعلق مزید تفتیش ہونی چاہیئے۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق ناکافی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین نے کورونا وائرس کی عالمی تحقیقاتی ٹیم کو ووہان جانے سے روک دیا

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، جاپان اور اسرائیل سمیت 14 ممالک نے بھی عالمی ادارہ صحت کی کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش پر زور دیا۔

ڈبلیو ایچ او نے 14 عالمی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کو کورونا کی جائے پیدائش کا سراغ لگانے کے لیے جنوری کو چین کے شہر ووہان بھیجا تھا جس نے ایک ماہ کے قیام کے دوران لیبارٹریز، اسپتالوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شواہد نوٹ کیے تھے۔

یہ پڑھیں : کورونا تفتیش ؛ چین عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو اجازت دینے پر راضی

ماہرین نے 9 فروری کو پریس کانفرنس میں رپورٹ کے مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جلد رپورٹ کے اجرا کا عندیہ دیا تھا تاہم رپورٹ چینی مداخلت کے باعث ایک ماہ کی تاخیر سے دو روز قبل جاری کی گئی۔

رپورٹ میں کورونا کے لیبارٹری میں تیار کرنے کے امکان کو مسترد کردیا تھا جب کہ چمگادڑ سے کورونا وائرس کے کسی دوسرے جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکان کو ظاہر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |