پاکستان فٹبال کو 5 سال کیلئے معطل کئے جانے کا خدشہ

چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو سخت ترین قدم بھی اٹھایا جا سکتا ہے، فیفا کی وارننگ


Abbas Raza March 31, 2021
اتفاق گروپ نے پی ایف ایف کے ہیڈ کوارٹرز سے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کردیا تھا فوٹو: فائل

پاکستان فٹ بال کو 5 سال کیلئے معطل کئے جانے کا خدشہ ہے جس کے باعث موجودہ صورتحال پر کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتفاق گروپ نے ہفتے کے روز لاہور میں پی ایف ایف کے ہیڈ کوارٹرز سے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کرتے ہوئے کنٹرول سنبھال لیا تھا، اس کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا نے وارننگ جاری کی تھی کہ مداخلت ختم کرکے آج رات تک چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان کی معطلی جیسا سخت ترین قدم بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان کی رکنیت 5 سال کے لیے ختم کی جا سکتی ہے، اس صورتحال میں پاکستانی فٹبالرز، کوچز اور آفیشلز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر پابندی لگ گئی تو پاکستان فٹبال ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گا،فیفا سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بجائے معاملات میں مداخلت کرنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں